Ghazal - Younhi Tunha Tunha Na Khaak Urra
May 11, 2007 on 6:49 pm | In Yeh Shaam Tumharay Naam | No Commentsیونہی تنہا تنہا نہ خاک اُڑا،مری جان میرے قریب آ
میں بھی خستہ دل ہوں تری طرح مری مان میرے قریب آ
میں سمندروں کی ہوا نہیں کہ تجھے دکھائی نہ دے سکوں
کوئی بھولا بسرا خیال ہوں نہ گمان میرے قریب آ
نہ چھپا کہ زخم وفا ہے کیا’ تری آرزوں کی کتھا ہے کیا
تری چارہ گر نہ یہ زندگی نہ جہان میرے قریب آ
تجھے ایسے ویسوں کی دوستی نے بہت خراب وخجل کیا
کسی جھوٹ کی یہ نقاب رُخ پہ نہ تان میرے قریب آ
جو نکل سکے تو نکال لے کوئی وقت اپنے لےئے کبھی
مرے پاس بیٹھ کے رو تو لے کسی آن میرے قریب آ
نہ مکالمہ ہو نہ گفتگو فقط اتنا ہو کہ نہ میں نہ تو
ملیں صرف اپنے جلے ہوئے دل و جان میرے قریب آ
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^